بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا سورۃ بقرہ چالیس دن پڑھنے کےلیےکسی سےاجازت لینا ضروری ہے؟


سوال

میں سورت بقرہ چالیس دن تک پڑھنا چاہتی ہوں کیا اس کے لیےکسی سے  اجازت لینا ضروری ہے؟

جواب

 سورۃ بقرہ قرآن کریم کی سب سے بڑی سورۃ ہے،اس کی تلاوت کرنے سے شیطانی اثرات ختم ہوجاتے ہیں ،لہذا ہرروز اس کی تلاوت کی جاسکتی ہے،چالیس دن تک پڑھنے کے لیے کسی سے اجازت لینا ضروری نہیں ہے۔

صحیح مسلم میں ہے:

عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: « ‌لا ‌تجعلوا ‌بيوتكم ‌مقابر إن الشيطان ينفر من البيت الذي تقرأ فيه سورة البقرة »

(کتاب الصلاۃ،‌‌باب استحباب صلاة النافلة في بيته، وجوازها في المسجد،ج:2،ص:188،ط:دار الطباعة العامرة - تركيا)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144703102162

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں