بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا سر کھلا رکھنے اور ٹی وی دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟


سوال

کیا عورت کا برہنہ سر ہونے سے عورت کا وضو ٹوٹ جاتا ہے، ساتھ  ہی ساتھ  ٹی وی دیکھنے سے وضو کے کیا احکامات ہیں؟

جواب

 صورتِ مسئولہ میں سر کھلا ہونے یا ٹی وی دیکھنے سے مرد و زن میں سے کسی کا وضو نہیں ٹوٹے گا۔ البتہ عورت کے لیے غیر محرم کے سامنے سر کھولنا جائز نہیں ہے، نیز ٹی وی آلۂ معصیت ہے، اس میں جان دار کی تصویر وغیرہ دیکھنا ناجائز ہے، اس سے اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200280

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں