کیا قاتلہ بیوی کو اپنےخاوندکی وراثت میں سےحصہ ملے گا؟
اگر بیوی نے شوہر کو قتل کیا ہے، اور اس پر گواہ یا اقرار ہے،تو اس قاتلہ بیوی کو شوہر کی وراثت میں سےشرعًاکوئی حصہ نہیں ملے گا؛ کیوں کہ قتل کرنے والا اپنے مورث کی وراثت سے محروم ہوجاتا ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"القاتل بغير حق لا يرث من المقتول شيئا عندنا سواء قتله عمدا أو خطأ، وكذلك كل قاتل وهو في معنى الخاطئ كالنائم إذا انقلب على مورثه، وكذلك إن سقط من سطح على مورثه فقتله أو أوطأ بدابته مورثه وهو راكبها، كذا في المبسوط."
(کتاب الفرائض، الباب الخامس في موانع الإرث، ج:6، ص:454، ط:دار الفکر)
فقط واللہ أعلم
فتوی نمبر : 144611101885
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن