بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا میاں بیوی کا طلاق کے بعد آپس میں بھائی بہن کا رشتہ بن سکتا ہے؟


سوال

کیا میاں بیوی کا طلاق کے بعد آپس  میں بھائی بہن کا رشتہ بن سکتا ہے؟

جواب

طلاق کے بعد میاں بیوی ایک دوسرے کے لیے اجنبی بن جاتے ہیں،ایک دوسرے کے بھائی بہن ہرگز  نہیں بن  سکتے،  لہذا ان کے درمیان آپس میں  اجنبیوں والے احکام لاگو ہوں گے، پردہ  کرنا ضروری ہوگا اور ایک دوسرے سے الگ رہنا لازم ہوگا۔

قرآن کریم میں ہے:

﴿ وَمَا جَعَلَ أَدْعِيَاءَكُمْ أَبْنَاءَكُمْ ذَلِكُمْ قَوْلُكُمْ بِأَفْوَاهِكُمْ وَاللَّهُ يَقُولُ الْحَقَّ وَهُوَ يَهْدِي السَّبِيلَ.[الأحزاب: 4]

ترجمہ: "اور تمہارے منہ بولے بیٹوں کو تمہارا (سچ مچ کا) بیٹا نہیں بنادیا، یہ صرف تمہارے منہ سے کہنے کی بات ہے اور اللہ حق بات فرماتا ہے اور وہی سیدھا راستہ بتلاتا ہے۔ (بیان القران)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144705101286

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں