بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 محرم 1448ھ 08 جولائی 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا میاں بیوی ایک دوسرے کو صدقہ فطر دے سکتے ہیں؟


سوال

کیا شوہر اپنی غریب مستحق بیوی کو یا بیوی اپنے غریب مستحق شوہر کو صدقہ فطر دے سکتی ہے؟

جواب

میاں بیوی کے منافع چونکہ مشترک ہوتے ہیں اس لیے میاں بیوی ایک دوسرے کو زکوۃ اورصدقہ فطر نہیں دے سکتے۔[فتاویٰ عالمگیری،جلد:1،صفحہ:189،مطبوعہ:مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ۔فتاویٰ شامی،جلد:2،صفحہ346،مطبوعہ :ایچ ایم سعید]فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 143609200037

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں