
1.کیاحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے چاول تناول فرمائے ہیں؟
2.قیلولہ میں آپ علیہ السلام کی کیا کیفیت ہوا کرتی تھی؟ کروٹ لیتے تھے تو کسی طرف یا چت لیٹے تھے ؟
1.احادیث مبارکہ میں حضور ﷺ کے متعلق ہماری تلاش کے مطابق ایسی کوئی روایت نہیں ہے جس میں یہ ہو کہ حضورﷺنے چاول تناول فرمائے ہیں، تاہم اس کےکھانے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
2.حضور ﷺ کی عام عادتِ مبارکہ یہی تھی کہ حضورﷺجب بستر پر تشریف لاتے تو دائیں کروٹ پر آرام فرماتے اور اپنا دست مبارک اپنے رخسار کے نیچے رکھتے،البتہ اس کی صراحت نہیں ملی ہے کہحضورﷺ قیلولہ میں کس طرح آرام فرماتے تھے، جو عام عادت تھی قیلولہ میں بھی وہی عادت ہوگی ۔
صحیح بخاری میں ہے
"عن البراء بن عازب، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أوى إلى فراشه نام على شقه الأيمن."
(كتاب الدعوات، باب النوم على الشق الأيمن، ج: 5، ص: 2324، ط: دار ابن كثير)
فقط واللہ أعلم
فتویٰ نمبر : 144705101060
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن