بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا حمل کی طرف سے بھی صدقہ فطر دیا جائے گا؟


سوال

ماں کے پیٹ کے اندر بچے کا بھی صدقہ فطر ہے کیا؟

جواب

جو بچہ صبح صادق سے پہلے یا صبح صادق کے وقت پیدا ہوا، اس کی طرف سے صدقۂ فطر ادا کرنا مال دار  باپ پر واجب ہے۔ جو بچہ یا بچی صبح صادق کے بعد پیدا ہوا  اس کی طرف سے صدقۂ فطر نکالنا واجب نہیں۔اسی طرح سے حمل یعنی  پیدائش سے قبل ماں کے پیٹ میں جو ہے اس کی جانب سے بھی صدقہ فطر واجب نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202588

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں