بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا دو نفلی روزے رکھنا ضروری ہے؟


سوال

اکثر لوگ نفلی روزہ رکھتے ہیں جیسے 15  شعبان 9، 10 محرم وغیرہ وغیرہ،  پوچھنا ہے کیا کوئی  شخص کسی مہینے میں روزہ رکھےتو ایک رکھ سکتا ہے یا دو روزے رکھنا لازمی ہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں ایک نفلی روزہ بھی رکھ سکتے ہیں، ایک ساتھ  دو نفلی روزے رکھنا لازمی نہیں، البتہ عاشوراء کے روزے سےمتصل  قبل یا  متصل بعد ایک روزہ رکھنا، مستحب ہے،  اور اس میں بھی افضل صورت یہ ہے کہ نو، دس اور گیارہ محرم تینوں دنوں کے روزے رکھ  لیے جائیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200528

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں