بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا چرس پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟


سوال

کیا چرس پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟

جواب

چرس و دیگر نشہ آور اشیاء کا استعمال شرعاً حرام ہے، جس کے استعمال سے اجتناب لازم ہے،  تاہم کسی نے چرس پی، جس کے نتیجہ میں اس کی عقل زائل ہوگئی، ہذیان بکنے لگا، چال میں فرق آگیا، یا غشی طاری ہوگئی تو ان تمام صورتوں میں وضو ٹوٹ جائے گا، بصورتِ دیگر وضو نہیں ٹوٹے گا، تفصیل کے لیے دیکھیے:

چرس پینے کے بعد وضو اور نماز کا حکم

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201579

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں