بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

کیابغیر مہندی کے عورت کی نماز نہیں ہوتی؟


سوال

عورت کے ہاتھوں اور پیر کے  ناخن پر اگر مہندی  نہ لگی ہو تو کیا بغیر مہندی کے نمازپڑھنا درست ہے یا نہیں عرف میں تو کہا جاتا ہے کہ اگر عورت کے ناخن پر مہندی نہ لگی ہوتو  اس کی مشابہت مرد کے ساتھ ہوتی ہے اس وجہ سے اس کی  نماز بھی درست نہیں ہوتی  ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ عورتوں کےلیے مہندی لگانا مستحب اور باعثِ اجر و ثواب ہے،لیکن لازم نہیں ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے لیے ہاتھوں پر مہندی لگانے کو پسند فرمایا ہے اور   مہندی نہ لگانے پر ناپسندیدگی کا اظہار فرمایا ہے، لہذا صورت مسئولہ میں  عورت کامہندی کے بغیر نمازپڑھنا بالکل درست ہے اوریہ کہناکہ "  اگر عورت کے ناخن پر مہندی نہ لگی ہوتو  اس وجہ سے اس کی  نماز  درست نہیں ہوتی  ہے "یہ  بات درست نہیں ہے ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ولا ينبغي أن يخضب يدي الصبي الذكر ورجله إلا عند الحاجة ويجوز ذلك للنساء كذا في الينابيع."

(کتاب الکراہیۃ ، باب عشرون ج:5، ص:359،  دار الفکر)

مرقاۃ المفاتیح میں ہے:

"وعنها، قالت: «أومت امرأة من وراء ستر، بيدها كتاب إلى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فقبض النبي - صلى الله عليه وسلم - يده. فقال: " ما أدري أيد رجل أم يد امرأة؟ " قالت: بل يد امرأة، قال: " لو كنت امرأة لغيرت أظفارك " يعني الحناء» . رواه أبو داود، والنسائي."

(کتاب  اللباس، باب الترجل ، ج :7،  ص:2835، ، دار الفکر)

بذل المجہود میں ہے:

"فإن خضاب اليدين والرجلين بالحناء مستحب للنساء، وحرام للرجال إلَّا لحاجة التداوي ونحوه."

(کتاب الترجل، باب فی الخضاب للنساء ج:12 ص:191، مرکز الشیخ  ابی الحسن الندوی)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144707101713

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں