بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا ایک شخص مکمل ایک بیل کی قربانی کر سکتا ہے؟


سوال

کیا ایک آدمی اپنی استطاعت کے مطابق ایک بیل یا پورے ایک اونٹ کی قربانی دے سکتا ہے ؟

جواب

 بڑے جانور میں سات  افراد شریک ہوناشرعًا  ضروری نہیں، لہذا ایک آدمی   کے لیے   ایک   بڑے  جانور کی قربانی جائز ہے، پس صورتِ مسئولہ میں ایک آدمی ایک بڑے جانور کی قربانی کرسکتا ہے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع میں ہے:

"و لايجوز بعير واحد ولا بقرة واحدة عن أكثر من سبعة ويجوز ذلك عن سبعة أو أقل من ذلك، وهذا قول عامة العلماء ... لما روي عن رسول الله صلى الله عليه وسلم «البدنة تجزي عن سبعة والبقرة تجزي عن سبعة» وعن جابر - رضي الله عنه - قال: «نحرنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم البدنة عن سبعة والبقرة عن سبعة من غير فصل بين أهل بيت وبيتين» ولأن القياس يأبى جوازها عن أكثر من واحد لما ذكرنا أن القربة في الذبح وأنه فعل واحد لا يتجزأ؛ لكنا تركنا القياس بالخبر المقتضي للجواز عن سبعة مطلقا فيعمل بالقياس فيما وراءه؛ لأن البقرة بمنزلة سبع شياه ثم جازت التضحية بسبع شياه عن سبعة سواء كانوا من أهل بيت أو بيتين فكذا البقرة."

(كتاب التضحية، فصل في محل إقامة الواجب في الأضحية، ٥ / ٧٠، ط:  دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200692

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں