بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کرسمس کے موقع پر عیسائیوں کو کیک بنا کر دینا اور اس کی آمدنی کا حکم


سوال

کچھ احباب کیک بنا کر فروخت کرنے کے کاروبار سے وابستہ ہیں، 25 دسمبر کے موقع پر انہیں عیسائیوں کی جانب سے بھی کیک کے بڑے آرڈر موصول ہوتے ہیں، ان کا یہ کاروبار کیسا ہے؟ اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن حلال ہے یا حرام؟ 

جواب

 صورتِ مسئولہ میں کرسمس کے موقع پر مسلمانوں کا عیسائیوں کو کیک بنا کر بیچنا فی نفسہ جائز ہے، اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی حلال ہے، اس لیے کہ کیک بذات خود کوئی حرام یا ناجائز چیز نہیں ہے، اور نہ ہی مذہبی شعار کا حصہ ہے، اور کفار کے ساتھ خرید و فروخت کرنے کی بھی شرعاً اجازت ہے، تاہم اس پر ان کے دینی شعار اور کلمات لکھنا درست نہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(ويكره) تحريما (بيع السلاح من أهل الفتنة إن علم) لأنه إعانة على المعصية (وبيع ما يتخذ منه كالحديد) ونحوه يكره لأهل الحرب (لا) لأهل البغي لعدم تفرغهم لعمله سلاحا لقرب زوالهم، بخلاف أهل الحرب زيلعي.

قلت: وأفاد كلامهم أن ما قامت المعصية بعينه يكره بيعه تحريما وإلا فتنزيهانهر.

(قوله: لأنه إعانة على المعصية) ؛ لأنه يقاتل بعينه، بخلاف ما لا يقتل به إلا بصنعة تحدث فيه كالحديد، ونظيره كراهة بيع المعازف؛ لأن المعصية تقام بها عينها، ولا يكره بيع الخشب المتخذة هي منه، وعلى هذا بيع الخمر لا يصح ويصح بيع العنب. والفرق في ذلك كله ما ذكرنا فتح ومثله في البحر عن البدائع، وكذا في الزيلعي لكنه قال بعده وكذا لا يكره بيع الجارية المغنية والكبش النطوح والديك المقاتل والحمامة الطيارة؛ لأنه ليس عينها منكرا وإنما المنكر في استعمالها المحظور. اهـ.

قلت: لكن هذه الأشياء تقام المعصية بعينها لكن ليست هي المقصود الأصلي منها، فإن عين الجارية للخدمة مثلا والغناء عارض فلم تكن عين النكر، بخلاف السلاح فإن المقصود الأصلي منه هو المحاربة به فكان عينه منكرا إذا بيع لأهل الفتنة، فصار المراد بما تقام المعصية به ما كان عينه منكرا بلا عمل صنعة فيه، فخرج نحو الجارية المغنية؛ لأنها ليست عين المنكر، ونحو الحديد والعصير؛ لأنه وإن كان يعمل منه عين المنكر لكنه بصنعة تحدث فلم يكن عينه".

(كتاب الجهاد، باب البغاة، ج:4، ص:268، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144505100708

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں