بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی لڑکی کو بہن کہنے کے بعد اس سے نکاح کرنے کا حکم


سوال

ایک لڑکی جس سے نکاح کرنا جائز ہے، لیکن روزمرّہ زندگی کے معاملات میں اس کو بہن یا باجی کہہ کر پکارتا رہا، اگر اسی لڑکی سے بعد میں نکاح کرنا چاہے تو جائز ہے؟

جواب

صرف زبانی طور پر کسی لڑکی کو بہن یا باجی کہنے سے وہ لڑکی بہن نہیں بنتی ہے، اس لیے جس لڑکی کو بہن یا باجی کہہ کر پکارا ہو، اگر اس سے حرمت کا کوئی رشتہ نہ  ہو تو اس سے نکاح کرنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200159

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں