
کسی آدمی سے نماز میں رکوع رہ جائے اور نماز کے دوران یاد آجائے تو کیا کرے گا؟
صورت مسئولہ میں اگر نماز کے دوران یاد آ جائے کہ رکوع نہیں کیا ،تو ایسی صورت میں حکم یہ ہے کہ نماز کے اندر اندر اس فوت شدہ رکوع کو ادا کرلے ،اور ترتیب کی رعایت نہ رکھنے کی وجہ سے نماز کے آخر میں سجدہ سہو کرلے ،تو نماز ادا ہوجائے گی ،البتہ اگر نماز کے دوران فوت شدہ رکوع نہیں کیا ،تو فرض چھوڑنے کی وجہ سے نماز نہیں ہوگی ،اور اس نماز کا اعادہ لازم ہوگا۔
فتاوی عالمگیری میں ہے:
"وفي الولوالجية الأصل في هذا أن المتروك ثلاثة أنواع فرض وسنة وواجب ففي الأول أمكنه التدارك بالقضاء يقضي وإلا فسدت صلاته وفي الثاني لا تفسد؛ لأن قيامها بأركانها وقد وجدت ولا يجبر بسجدتي السهو وفي الثالث إن ترك ساهيا يجبر بسجدتي السهو وإن ترك عامدا لا، كذا التتارخانية."
(کتاب الصلوۃ، الباب الثاني عشر في سجود السهو، ج : 1، ص: 126 ، ط : دار الفکر)
وفیہ ایضاً:
"(ومنها) رعاية الترتيب في فعل مكرر فلو ترك سجدة من ركعة فتذكرها في آخر الصلاة سجدها وسجد للسهو لترك الترتيب فيه وليس عليه إعادة ما قبلها."
(کتاب الصلوۃ، الباب الثاني عشر في سجود السهو، ج: 1، ص: 126،127، ط: دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144705101588
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن