بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا شمسی سال کے لیے کوئی مخصوص دعا ہے؟


سوال

کیاشمسی سال کے لیے کوئی مخصوص دعاہے؟

جواب

واضح رہے کہ شمسی سال کے لیے کوئی مخصوص دعاء نہیں ہے،البتہ قمری سال کے شروع میں درج ذیل دعا پڑھنا بعض روایات سے ثابت ہے،لہٰذا ہر مہینہ کا چاند دیکھ کر اور قمری سال کے آغاز میں یہ دعا پڑھنی  چاہیے:

"اللَّهُمَّ أَدْخِلْهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالْإِيمَانِ،وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ،وَرِضْوَانٍ مِنَ الرَّحْمٰنِ،وَجِوَارٍ مِنَ الشَّيْطَانِ."

ترجمہ:" اےاللہ اس چاند کو ہم پر امن،ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ اور رحمٰن کی رضامندی اور شیطان کےبچاؤ کے ساتھ داخل فرما۔"

مجمع الزوائد ومنبع الفوائد  میں ہے:

"وعن عبد الله بن هشام قال: كان أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم يتعلمون هذا الدعاء إذا دخلت السنة أو الشهر: "اللهم أدخله علينا بالأمن والإيمان، والسلامة والإسلام،ورضوان من الرحمن، وجوار من الشيطان."

(باب مایقول اذا رأى مایعجبه،ج:10،ص:139،ط:مکتبة القدسی)

ترجمہ :" عبداللہ بن ہشام سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام ایک دوسرے کو سال یا مہینے کی آمد پر یہ دعا سکھاتے تھے:"

"اللَّهُمَّ أَدْخِلْهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالْإِيمَانِ،وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ،وَرِضْوَانٍ مِنَ الرَّحْمٰنِ،وَجِوَارٍ مِنَ الشَّيْطَانِ."

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144406100461

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں