بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا رات میں بھی زوال کا وقت ہوتا ہے؟


سوال

رات میں زوال کا وقت کس ٹائم ہو تا ہے? 

جواب

زوال کا وقت دن میں اس وقت ہوتا ہے جب سورج بالکل سر کے اوپر ہو اور ڈھلنا شروع کر دے  اور سورج صرف دن میں طلوع ہوتا ہے رات میں نہیں؛ لہذا رات میں زوال نہیں ہوتا ، بعض عوام میں یہ غلط فہمی معروف ہے کہ رات کے بارہ بجے زوال کی وجہ سے نماز پڑھنا مکروہ ہے، اس کی کوئی حقیقت نہیں ، البتہ بلا عذرعشاء کی نماز آدھی رات کے بعد پڑھنا مکروہ تحریمی ہے؛ کیوں کہ عشاء کا مستحب وقت آدھی رات تک ہے ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200335

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں