
مہر فاطمی کیا ہوتا ہے؟ ایک جگہ یہ سنا کہ مہر فاطمی 131 تولہ تین ماشہ چاندی کے برابر ہوتا ہے، کیا یہ بات صحیح ہے؟ اور اس کے علاوہ بھی کوئی مہر فاطمی ہوتا ہے؟
جی ہاں مہر فاطمی کی مقدار 131.25 تولہ چاندی ہی ہے، یہ بات درست ہے۔
میز تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر موجود فتوی ملاحظہ کریں:
صحیح مسلم میں ہے:
"عن أبي سلمة بن عبد الرحمن أنه قال: « سألت عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم كم كان صداق رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قالت: كان صداقه لأزواجه ثنتي عشرة أوقية ونشا. قالت: أتدري ما النش؟ قال: قلت: لا. قالت: نصف أوقية، فتلك خمسمائة درهم، فهذا صداق رسول الله صلى الله عليه وسلم لأزواجه ."
(كتاب النكاح، ج:4، ص:144، ط:دار الطباعة العامرة)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144802100167
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن