بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا کیری گولڈ مکھن حلال ہے ؟


سوال

کیا kerrygold butter(مکھن) حلال ہے یا نہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ گوشت کے علاوہ  کھانے پینے کی وہ اشیاء جن کا حکم شریعت میں صراحتًا موجود نہ ہو،  ان کے بارے میں اصول یہ ہے کہ جب تک ان میں کسی حرام چیز کے موجود ہونے کی یقینی دلیل یا ظنِ غالب قائم نہ ہوجائے تب تک اس کو حرام نہیں کہا جائے گا،  تاہم اگر کسی دلیل کی وجہ  سے اس میں شبہ پیدا ہوگیا ہو، لیکن یقینی یا ظن غالب کے درجے میں دلیل نہ ہو تو  اس شبہ کی وجہ سے اس سے احتیاط کرنا چاہیے۔

لہذا سوال میں ذکر کردہ "مکھن"  اور اس طرح کی دیگر اشیاء  کی تیاری میں کوئی حرام چیز شامل نہ ہو اور حرام جانوروں سے حاصل شدہ یا حلال جانوروں کو غیر شرعی طریقہ سے ذبح کرکے حاصل کردہ  جیلاٹین شامل نہ ہو تو ان کا کھانا جائز ہوگا، اور اگر کوئی حرام چیز شامل ہو تو کھانا جائز نہیں ہوگا، اس کے لیے کسی  مستند حلال سرٹیفکشن کے ادارے (مثلاً سنہا S.A.N.H.A)    سے تصدیق کی جاسکتی ہے۔ اور جہاں تصدیق ممکن نہ ہو، اور غالب گمان ہو کہ اس میں کوئی ناپاک یا حرام چیز شامل ہے تو اس سے اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506102398

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں