بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا اسلام میں نجات پانے کا کوئی اور طریقہ نہیں؟


سوال

کیا اسلام میں نجات پانے کا کوئی اور طریقہ نہیں؟

جواب

نجات پانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ  کے جملہ اوامر کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں پورا کیا جائے، گویا اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کو پورا کرنا ہی نجات حاصل کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔

{وَمَن يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَن يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ (85)}

ترجمہ: اور جو اسلام کے علاوہ کوئی دین چاہے گا، ہرگز اس کی طرف سے قبول نہیں کیا جائے گا، اور وہ آخرت میں خسارے والوں میں سے ہوگا۔

کیا آپ اسلام میں نجات پانے کا اس کے علاوہ کوئی اور طریقہ دریافت کر رہے ہیں؟ اس حوالے سے آپ کا سوال واضح نہیں ہے، وضاحت کر کے دوبارہ ارسال کر دیجیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201201335

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں