بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟


سوال

کیا سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

سگریٹ اور نسوار سے وضو تو نہیں ٹوٹتا،  البتہ بدبودار چیزوں کے استعمال کے بعد نماز پڑھنے کی کراہت کے سلسلے میں احادیث وارد ہوئی ہیں۔ اس لیے منہ اچھی طرح دھو لینا چاہیے؛ تاکہ بدبو زائل ہوجائے۔ یہ بھی ملحوظ رہے کہ سگریٹ پینا ناجائز تو نہیں ہے، لیکن صلحاء و شرفاء کا معمول نہیں ہے، اس لیے اسے ترک کردینا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205201574

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں