بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا بالوں میں پکا کلر کرواسکتے ہیں؟


سوال

کیا بالوں میں پکا کلر کرواسکتے ہیں؟

جواب

بالوں کو پکے رنگ سے رنگنے کا حکم یہ ہے کہ اگر  پکا رنگ ایسا ہے جس کی تہہ بالوں میں جم جاتی ہے اوراس کو دھونے کے بعد بھی اس کی تہہ نہیں ہٹتی تو ایسا رنگ کرنا وضو کے دوران پانی کو بالوں تک پہنچانے سے مانع ہوتا ہے؛  لہذا ایسا پکا رنگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی؛ کیوں کہ اس کی وجہ سے وضو اور غسل درست نہیں ہوگا۔ البتہ اگر پکا رنگ اس طرح ہے کہ دھونے سے اس کی تہہ ہٹ جاتی ہے، صرف اس کا رنگ رہ جاتا ہے، تو مہندی کی طرح بالوں پر ایسا رنگ لگانا جائز ہے، بشرطیکہ اس میں کوئی ناپاک چیز شامل نہ ہو۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(و لايمنع) الطهارة (ونيم) أي خرء ذباب وبرغوث لم يصل الماء تحته (وحناء) ولو جرمه به يفتى (ودرن ووسخ) عطف تفسير وكذا دهن ودسومة (وتراب) وطين ولو (في ظفر مطلقًا) أي قرويًّا أو مدنيًّا في الأصح، بخلاف نحو عجين.

(قوله: ونيم إلخ) ظاهر الصحاح والقاموس أن الونيم مختص بالذباب نوح أفندي، وهذا بالنظر إلى اللغة، وإلا فالمراد هنا ما يشمل البرغوث؛ لأنه أولى بالحكم.

(قوله: لم يصل الماء تحته) لأن الاحتراز عنه غير ممكن حلية.

(قوله: به يفتى) صرح به في المنية عن الذخيرة في مسألة الحناء والطين والدرن معللا بالضرورة. قال في شرحها ولأن الماء ينفذه لتخلله وعدم لزوجته وصلابته، والمعتبر في جميع ذلك نفوذ الماء ووصوله إلى البدن اهـ لكن يرد عليه أن الواجب الغسل وهو إسالة الماء مع التقاطر كما مر في أركان الوضوء. والظاهر أن هذه الأشياء تمنع الإسالة فالأظهر التعليل بالضرورة، ولكن قد يقال أيضا إن الضرورة في درن الأنف أشد منها في الحناء والطين لندورهما بالنسبة إليه مع أنه تقدم أنه يجب غسل ما تحته فينبغي عدم الوجوب فيه أيضا تأمل."

(كتاب الطهارة، مطلب في أبحاث الغسل،1/ 154، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408102152

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں