
کیا التمش نام رکھنا جائز ہے؟
التمش ترکی زبان کا لفظ ہے، اور اس کا معنی ہے: ہراول دستہ/ آگے کی فوج کے ہیں، نیز یہ ہندوستان کے مشہور بادشاہ شمس الدین کا لقب بھی ہے، لہذا مذکورہ نام رکھنا جائز ہے۔
فیروز اللغات جامع میں ہے:
”التمش: آگے کی فوج- ہر اول۔2:خاندان غلاماں کے بادشاہ شمس الدین کا لقب۔“
(ا، ا-ل،112، ط: فیروز سنز لمیٹد)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144611102374
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن