بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا ساڑھے سات تولے سونے اور ساڑھے آٹھ تولے سونے کی زکوۃ برابر ہو گی؟


سوال

کیا ساڑھے 7 تولہ سونا اور ساڑھے آٹھ تولہ سونا کی زکوة برابر ہوگی؟

جواب

ساڑھے سات تولے سونے اور ساڑھے آٹھ تولے سونے  کی زکات برابر نہیں نکلے گی؛  جس شخص کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا موجود ہے اس کے ذمے  لازم ہے کہ  وہ ساڑھے سات تولہ سونے کا ڈھائی فیصد سونا زکات میں ادا کرے یا ساڑھے  سات تولے سونے  کی  بازاری قیمتِ فروخت معلوم کرے اور اس  کا  ڈھائی فیصد    زکات میں  ادا کرے اور  جس کی ملکیت میں ساڑھے آٹھ تولہ سونا موجود ہے   اس کے ذمے  لازم ہے کہ   ساڑھے آٹھ تولے سونے  کا ڈھائی فیصد سونا زکات میں ادا کرے، یا ساڑھے آٹھ تولے سونے کی قیمت   معلوم کر کے اس کا ڈھائی فیصد زکات کی مد میں ادا کرے اور دونوں صورتوں میں زکات یکساں نہیں ہو گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201014

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں