بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ذو الحجة 1447ھ 04 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

امام ابن المبارک رحمہ کی قول: ’’انسان کیلئے سب سے بڑی آفت یہ ہے کہ وہ اپنی کوتاہی سے آگاہ ہو لیکن اُس کی پروا کرے نہ اُس پر غمگین ہی ہو‘‘ کی تخریج


سوال

کیا یہ امام عبداللہ بن مبارک رحمه الله کا قول ہے؟  رہنمائی فرمائیں:

انسان کے لیے سب سے بڑی آفت یہ ہے کہ وہ اپنی کوتاہی سے آگاہ ہو ، لیکن اُس کی پرواہ  کرے نہ اُس پر غمگین ہی ہو۔

جواب

 امام عبد اللہ ابن مبارک رحمہ اللہ کا یہ قول ، امام بیہقی رحمہ اللہ نے شعب الایمان میں نقل کیا ہے۔ملاحظہ فرمائیں:

قال ابن المبارك: من " أعظم المصائب للرجل أن يعلم من نفسه تقصيرا، ثم لا يبالي، ولا يحزن عليه".

(أخرجه البيقي  في  شعب الإيمان في الخوف من الله تعالى (2/ 271) برقم (867)، ط.  مكتبة الرشد للنشر والتوزيع بالرياض بالتعاون مع الدار السلفية ببومباي بالهند، الطبعة الأولى:  1423 هـ = 2003 م)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144503101847

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں