
خطبہ جمعہ میں لقمہ دینا کیسا ہے؟
صورتِ مسئولہ میں خطبہ میں لقمہ دینا جائز نہیں، کیوں کہ خطبہ میں کوئی متعین مضمون پڑھنا ضروری نہیں، لہذا اگر کسی نے خطبہ میں کچھ غلط پڑھا یا رک گیا تو وہ کچھ اور بھی پڑھ سکتا ہے لہذا لقمہ دینے کی ضرورت نہیں۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(وكفت تحميدة أو تهليلة أو تسبيحة) للخطبة المفروضة مع الكراهة وقالا: لا بد من ذكر طويل وأقله قدر التشهد الواجب (بنيتها."
(كتاب الصلاة، باب صلاة الجمعة، ج:2، ص:148، ط:سعيد)
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر : 144702100366
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن