بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خلفاء راشدین کے نام


سوال

اسلام کے چاروں خلفائے راشدین کے نام کیا ہے؟

جواب

خلفائے راشدین کے نام درجِ ذیل ہیں:

1: خلیفہ اوّل   حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ ، آپ کا نام "عبد اللہ"  ہے، لیکن کنیت "ابوبکر" زیادہ مشہور ہے۔

2: خلیفہ دوم حضرت عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ ۔

3: خلیفہ سوم حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ ۔

4: خلیفہ چہارم   حضرت علی کرّم اللہ وجہہ ۔

شرح الفقہ الاکبر لملّا علی القاری میں ہے:

"وأفضل الناس بعد النبيين عليهم الصلاة والسلام أبو بكر الصديق ثم عمر بن الخطاب الفاروق ثم عثمان بن عفان ذو النورين ثم علي بن أبي طالب المرتضى رضوان الله عليهم أجمعين

وخلافة النبوة ثلاثون سنة منها خلافة الصدیق سنتان وثلاثة اشهر وخلافة عمر عشر سنین ونصف وخلافة عثمان اثنتا عشرة سنة وخلافة علی اربع سنین وتسعة اشهر وخلافة ابنه ستة اشهر واول ملوك المسلمین معاویة وهو افضلهم لکنه انما صار اماما حقا لما فوض الیه الحسن بن علی الخلافة فان الحسن بایعه اهل العراق بعد موت ابیه ثم بعد ستة اشهر فوض الامر الی معاویة والقصة مشهورة وفی الکتب المبسوط مستورۃ".

(المفاضلة بين الصحابة، ص:68، ط:مکتبہ رحمانیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407101729

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں