بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خون شرم گاہ سے باہر نہ آئے تو کیا حیض ہے؟


سوال

اگر شرم گاہ کے باہر خون نہ آے بلکہ اندر ہی رہے تو  کیا اسے حیض کا خون شمار کریں گے،  جب کہ عدت بچہ پیدا ہونے کی وجہ سے ٹوٹ گئی ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں جب تک خون شرم گاہ سے باہر ظاہر نہیں ہوگا، عورت کو حائضہ نہیں کہیں گے۔  نیز واضح رہے کہ بچہ کی پیدائش کے بعد آنے والا خون نفاس ہوتا ہے جب کہ حیض وہ خون ہوتا ہے جو عورت طہر (پاکی) کے کم از کم پندرہ دن کے بعد دیکھے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200956

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں