خضر نام رکھنا کیسا ہے؟ کیا خضر جلالی نام ہے؟
واضح رہے کہ " خضر" (جمہور علماء کے قول کے موافق) اللہ تعالیٰ کے ایک برگزیدہ نبی (علیہ السلام) کا نام ہے، اور اس کا معنی ہے"سر سبز و شاداب"،لہٰذا خضر نام رکھنا جائز ہے۔
باقی" خضر نام" کا جلالی ہونا،نہ ہونایا اس نام کا انسانی شخصیت پر بھاری ہونا یا اس کے اچھا اثر ہونے کا عقیدہ رکھنا یہ خلافِ شریعت عقائد ہیں، یہ عقیدہ رکھنا درست نہیں ہے، ایسی کوئی بات شریعت سے ثابت نہیں ہے۔
تفسیرِ قرطبی میں ہے:
"والخضر نبي عند الجمهور."
(ج:11،ص:16،ط:دار الكتب المصرية)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144403101580
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن