بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خرنیق نام کے معنی اور نام رکھنے کا حکم


سوال

خرنیق کے معانی کیا ہے؟ یہ نام صحابیہ کا ہے؟

جواب

خرنیق (خِرْنِيق) صحابیات کے ناموں میں سے ہے، خرنیق بنت حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہا  ایک صحابیہ کا نام ہے، ان کا تعلق بنو خزاعہ سے تھا، یہ مشہور صحابی عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بہن ہیں، انہوں نے اسلام قبول کیا اور آپ ﷺ سے بیعت بھی، ان سے روایتیں بھی منقول ہیں۔

اور صحابہ اور صحابیات کے ناموں پر نام رکھنا باعث برکت ہوتا ہے، ان میں معنی کی طرف نہیں دیکھا جاتا ہے، البتہ  اس لفظ کے مادے خرنق کے معنی جوان خرگوش وغیرہ کے آتے ہیں۔ یہ نام رکھنا جائز ہے۔

الطبقات الكبرى ط العلمية (8/ 224):

خرنيق بنت الحصين
بن عبيد بن خلف بن عبدنهم بن جريبة بن جهمة بن غاضرة بن حبشية بن كعب بن عمرو من خزاعة. أسلمت فبايعت رسول الله صلى الله عليه وسلم.

الإصابة في تمييز الصحابة (8/ 105):

11098- خرنيق،
بكسر الخاء المعجمة وسكون الراء وكسر النون بعدها مثناة تحتانية  ثم قاف: بنت الحصين الخزاعية أخت عمران  . أسلمت وبايعت، وروت، قاله ابن سعد. وأسند في ترجمة جويرية بنت الحارث عنها عن عمران بن حصين، قال: افتدى يوم المريسيع نساء بني المصطلق، وكانوا يتعاقلون في الجاهلية. وروت عنه.

تاج العروس (25/ 234۔237):

خَ ر ن ق
الخِرْنقُ، كزِبْرِجٍ: الفَتِى من الأَرانِبِ ۔۔۔ والخَوَرْنَقُ: المَجلس الَّذِي يأكلُ فِيهِ المَلكُ ويَشْرَب. والخَوَرْنَقُ: نبتٌ. وخالِدُ بن خَرَنَّق، كَعمَلَّس: رَأَى عليًّاً، ذَكَره أَبو نُعَيْم فِي تارِيخ أَصْبَهانَ، قَالَ ابنُ نُقْطَة: نقلَه خطّ الخَطِيب. وخِرْنِيقُ بنتُ الحُصَيْنِ الخزاعِيَّة: أَسْلَمَت وبايَعَتْ ورَوَتْ، قالَهُ ابْن سَعيد
.

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201807

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں