بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 ذو الحجة 1447ھ 05 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

خاتون کا پلنگ پر گدے کے اوپر اعتکاف کرنا


سوال

کیا گھر میں عورت پلنگ پر گدے کے اوپر اعتکاف میں بیٹھ سکتی ہے؟

جواب

عورت کے لیے جائز ہے کہ وہ دورانِ اعتکاف پلنگ پر گدے کے اوپر اعتکاف میں بیٹھے، تاہم پلنگ کا گدا تنا نرم ہو کہ سجدہ میں زمین کی سختی محسوس ہو جائے تو نماز جائز ہے اور اگر اس قدرموٹا گدا ہو  جس میں زمین کی سختی محسوس نہ ہو تو اس پر نماز جائز نہیں، لہذا  اعتکاف کی جگہ میں پلنگ  رکھ کر نمازیں پلنگ سے نیچے اتر کر پڑھے اور آرام گدے پر کرسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144109202165

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں