بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کھانا کھانے والے کو سلام کرنا


سوال

کھانے والے کو سلام کرنا کیسا ہے؟

جواب

کھانا کھانے والے کو سلام نہیں کرنا چاہیے، یہ مسنون نہیں، اور اگر کوئی کھانا کھانے والے کو سلام  کرے تو اُس کا جواب دینا واجب نہیں، لیکن اگر جواب دے دے یا از خود  سلام کرلے تو کوئی حرج بھی نہیں ہے، امداد الفتاوی میں ہے:

"علتِ کراہتِ سلام بر آکل عجز او از جواب نو شتہ اند،  و نزدِ من علتِ دیگر احتمال ِ تشویش یا اغتصاص بہ لقمہ ہم است، پس ہر کجا ہر دو علت مرتفع باشد کراہت ہم نباشد، و ایں علت از قواعد فہمید ام نقل یاد ندارم"۔ (4/280)

ترجمہ:  فقہاءِ کرام نے کھانے والے کو سلام کرنے کے مکروہ ہونے کی علت اس کا جواب دینے سے عاجز ہونا لکھا ہے۔ اور میرے نزدیک اس کی دوسری علت اس کے تشویش میں مبتلا ہونے یا لقمہ کے حلق میں اٹک جانے کا احتمال بھی ہے، پس جس جگہ یہ دونوں علتیں نہ ہوں وہاں کراہت بھی نہ ہوگی، اور یہ علت میں قواعد سے سمجھا ہوں، اس کی کوئی نقل صریح میرے پاس نہیں ہے۔ 

" یکره السلام علی العاجز عن الجواب حقیقةً کالمشغول بالأکل أو الاستفراغ، أو شرعاً کالمشغول بالصلاة وقراءة القرآن، ولو سلم لایستحق الجواب".

(الشامية، کتاب الصلاۃ، باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیها،۱/ ۶۱۷)

نیز فقہاءِ کرام نے یہ بھی لکھا ہے کہ کھانا کھانے والوں کو سلام کرنے کی صورت میں مروءۃً وہ سلام کرنے والے کو کھانے میں شامل کریں گے، اس لیے کھانے والے اگر بے تکلف جاننے والے ہوں یا اندازہ ہو کہ طیبِ نفس سے شامل کریں گے تو سلام کرلینا چاہیے، ورنہ انہیں سلام نہیں کرنا چاہیے۔   فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200907

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں