بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

خالہ سے گلے ملنا / خالہ سے سر پر مالش کروانا


سوال

میرے اور میری خالہ کے درمیان لڑائی ہوگئی تھی،  جب صلح ہوئی تو ہم دونوں گلے مل کر رو رہے تھے،  کیا یہ گلے ملنا حرام ہے؟ میری خالہ میرے سر پر مالش کرتی  ہیں، کیا خالہ سے مالش کروانا درست ہے؟

جواب

سائل کی خالہ سائل کے لیے محرم ہیں، سائل کا اپنی خالہ سے گلے ملنا اور خالہ کا سائل کے  سر  پر مالش کرنا شرعًا مبا ح ہے ،لیکن اگر کسی بھی جانب سے فتنے کا اندیشہ ہو تو اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔

مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر (2/ 539):

"(و لا بأس بمسه) أي بمس الرجل المواضع التي يحل النظر إليها من محارمه و أمةغيره (بشرط أمن الشهوة في النظر والمس) لتحقق الحاجة إلى ذلك بالإركاب و الإنزال في المسافرة و المخالطة و كان عليه الصلاة والسلام «يقبل رأس بنته فاطمة - رضي الله عنها - و يقول أجد منها ريح الجنة»."

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 367):

"(و من محرمه) هي من لا يحل له نكاحها أبدا بنسب أو سبب ولو بزنا (إلى الرأس والوجه والصدر والساق والعضد إن أمن شهوته) وشهوتها أيضا ذكره في الهداية فمن قصره على الأول فقد قصر ابن كمال (وإلا لا، لا إلى الظهر والبطن).... (وما حل نظره) مما مر من ذكر أو أنثى (حل لمسه) إذا أمن الشهوة على نفسه وعليها «لأنه عليه الصلاة والسلام كان يقبل رأس فاطمة» و قال عليه الصلاة والسلام: «من قبل رجل أمه فكأنما قبل عتبة الجنة» و إن لم يأمن ذلك أو شك، فلايحل له النظر و المس، كشف الحقائق لابن سلطان و المجتبى."

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144212201661

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں