کھڑے ہوکر نہانا کیسا ہے ؟
واضح رہے کہ غسل میں شریعت نے کسی خاص کیفیت کی پابندی کو لازم قرارنہیں دیا ،چاہے کھڑے ہوکر نہایا جائے یا بیٹھ کر نہایا جائے ،دونوں طرح جائز ہے ،البتہ کھڑے ہوکر نہانے کے بجائے بیٹھ کر نہانازیادہ پسندیدہ ہے، کیوں کہ اس میں ستر زیادہ ہے۔
امدادالفتاوی میں ہے :
"غسل بیٹھ کر کرے یا کھڑے ہو کر ؟
سوال : غسل اناث وذکور کاقیاماً وقعوداً یکساں حکم ہے یا متخالف، حدیث سے حضور اقدس ﷺاور حضرت عائشہؓ کا بیٹھ کر غسل فرمانا معلوم ہوتا ہے؟
الجواب: یکساں حکم ہے ،یعنی جائز دونوں ہیں اور قعوداً باعتبار اس کے کہ استر ہے افضل ہوگا ۔"
(کتاب الطہارۃ،ج:1،ص:76،مکتبہ دارالعلوم کراچی)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144611100467
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن