بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

"کاغذ لا میں طلاق لکھ دیتا ہوں" کہنا


سوال

اگر شوہر بیوی کو یہ کہے کہ "کاغذ لا!  میں طلاق لکھ دیتا ہوں"، تو کیا طلاق ہوجاتی  ہے، جب کہ  شوہر کی نیت طلاق دینے کی!

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر شوہر بیوی کو یہ کہتا ہے کہ   "کاغذ لا!  میں طلاق لکھ دیتا ہوں" تو ان الفاظ سے بیوی پر  طلاق واقع نہ ہو گی؛ کیوں کہ یہ الفاظ طلاق کے وقوع پر دلالت نہیں کرتے، بلکہ  ان الفاظ میں شوہر نے مستقبل میں طلاق دینے کی خبر  دی ہے اور اس قسم کے الفاظ سے طلاق واقع نہیں ہوتی۔

البتہ اگر ان الفاظ سے پہلے یا بعد میں شوہر نے ایسے الفاظ استعمال  کیے ہوں جو وقوعِ طلاق پر دلالت کرتے ہوں تو  ان الفاظ کی بنا  پر طلاق واقع ہو جائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200382

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں