بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کفارہ میں اناج دینا


سوال

خشک اور تر اناج قسم کے کفارہ میں دینا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ قسم کے کفارے میں مقصود  دس مسکینوں کو  کھانا کھلانا یا دس مسکینوں کو صدقہ فطر کی  مقدار گندم یا اس کی قیمت دینا ہے ؛لہذا صورت ِ مسئولہ میں خشک اناج سے مراد گندم وغیرہ ہے تو دس مسکینوں کو صدقہ فطر کی مقدار گندم یا اس کی قیمت دینا  اور تر اناج کی مراد چوں کہ سائل کی طرف سے واضح نہیں ہے ،اگر اس سے مراد کھانا کھلانا ہو تو   کفارہ میں دس  مسکینوں کو دو وقت کھانا کھلانا  جائز ہے ۔

قرآن مجید میں ہے :

﴿ لا يُؤاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمانِكُمْ وَلكِنْ يُؤاخِذُكُمْ بِما عَقَّدْتُمُ الْأَيْمانَ فَكَفَّارَتُهُ إِطْعامُ عَشَرَةِ مَساكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيامُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ ذلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمانِكُمْ إِذا حَلَفْتُمْ وَاحْفَظُوا أَيْمانَكُمْ كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آياتِهِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ﴾ (المائدة: 89)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144312100809

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں