
کسی کو جمعہ مبارک کہنا کیسا ہے؟ اور اگر کوئی شخص ہر ہفتہ جمعہ مبارک کہتا رہے لیکن اس پر کسی خاص ثواب کی امید نہ رکھے تو اس کا کیا حکم ہے؟
واضح رہے کہ جمعہ کی مبارک باد کا مطلب جمعہ کے بابرکت ہونے کی دعا دینا ہے،اور برکت والے دن برکت کی دعا دینے میں (بذاتہ تو) حرج نہیں ہے، البتہ اس مبارک باد دینے کا التزام واہتمام کرنا یا مبارک باد نہ دینے والے کو برا سمجھنا اور کہنا، ٹھیک نہیں ہے۔
فتح الباری میں ہے :
"المحدثه" والمراد بها ما أحدث، وليس له أصلٌ في الشرع ويسمي في عرف الشرع بدعة، وما کان له أصل يدل عليه الشرع فليس ببدعة، فالبدعة في عرف الشرع مذمومة بخلاف اللّغة : فإن کل شيء أحدث علی غير مثال يسمی بدعة، سواء کان محمودًا أو مذمومًا."
(فتح الباری، ج: 13، ص: 253)
فقط والله أعلم
فتویٰ نمبر : 144708101383
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن