بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے دن اسی بار درود شریف کی تحقیق


سوال

جمعہ والے دن نماز عصر کے بعد ایک درود پاک پڑھا جاتا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اگر اس درودپاک کو جمعہ کے دن نماز کے عصر کے فرض نماز کے بعد اپنی جگہ سے اٹھنے سے پہلے 80 بار پڑھ لیا جائے تو اس کے 80 سال کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔

جواب

مذکورہ درود شریف جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد  اَسّی (80) مرتبہ پڑھنا  ثابت ہے۔  حدیثِ مبارک ہے:

’’من صلى صلاة العصر من يوم الجمعة فقال قبل أن يقوم من مكانه: "اللهم صل على محمد النبي الأمي و على آله و سلم تسليماً" ثمانين مرةً، غفرت له ذنوب ثمانين عاماً و كتبت له عبادة ثمانين سنة.‘‘

(القول البدیع في الصلاة على الحبيب الشفيع، ص:198، ط: دار الريان للتراث)

ترجمہ: ’’جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد اپنی جگہ سے کھڑا ہونے سے پہلے یہ درود شریف اَسّی (80) مرتبہ پڑھے:

’’أَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَ عَلٰی آلِهِ وَ سَلِّمْ تَسْلِیْماً‘‘

اُس کے اَسّی (80) سال کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں اور اُس کے لیے اَسّی (80) سال کی عبادت کا ثواب لکھا جاتا ہے۔‘‘

تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

جمعہ کے دن عصر کے بعد اسی(۸۰) مرتبہ پڑھا جانے والا درود شریف (ثبوت و تحقیق)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403101178

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں