بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نمازِ جمعہ کی شرائط


سوال

جمعہ کی  نماز کی شرائط بتادیں!

جواب

جمعہ کی نماز کے صحیح ہونے کی پانچ شرائط ہیں :

1۔ شہر یا قصبہ یا اس کا فنا(مضافات) ہونا۔

2۔  ظہر کا وقت ہونا۔

3۔  ظہر  کے وقت میں نمازِ  جمعہ سے پہلے خطبہ ہونا۔

4۔  جماعت یعنی امام کے علاوہ  کم از   کم تین بالغ مردوں کا خطبے کی ابتدا سے پہلی رکعت کے سجدہ تک موجود رہنا۔

5۔اذنِ عام (یعنی نماز قائم کرنے والوں کی طرف سے نماز میں آنے والوں کی اجازت) کے ساتھ نمازِ جمعہ کا پڑھنا۔

نیز جمعہ کے واجب ہونے کی شرائط درج ذیل ہیں:

1۔اسلام، کافر پر جمعہ واجب نہیں ہے۔

2۔ مرد ہونا، عورتوں پر جمعہ واجب نہیں ہے۔

3۔ بالغ ہونا، نابالغ پر جمعہ واجب نہیں ہے۔ 

4۔ عاقل ہونا، بے ہوش، پاگل اور دیوانے پر جمعہ واجب نہیں ہے۔

5۔ آزاد ہونا، غلام  پر جمعہ واجب نہیں ہے۔

6۔ صحت مند ہونا،  معذور پر جمعہ واجب نہیں ہے۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (1 / 259):

"وأما الشرائط التي ترجع إلى غير المصلي فخمسة في ظاهر الروايات، المصر الجامع، والسلطان، والخطبة، والجماعة، والوقت".

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (1 / 261):

"فأما إذا لم يكن إمامًا بسبب الفتنة أو بسبب الموت ولم يحضر وال آخر بعد حتى حضرت الجمعة ذكر الكرخي أنه لا بأس أن يجمع الناس على رجل حتى يصلي بهم الجمعة".

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144211200088

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں