بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ مبارک کہنا


سوال

جمعہ کے دن اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر جمعہ مبارک لگانا کیسا ہے؟

جواب

جمعہ کی مبارک باد کا مطلب جمعہ کے بابرکت ہو نے کی دعا دینا ہے، اور برکت والے دن برکت کی دعا دینے میں  بذاتِ خود حرج نہیں ہے، البتہ اس طرح مبارک باد دینے کا التزام واہتمام کرنا  اور اس کو دین کا حصہ سمجھنا اور مبارک باد نہ دینے والے کو برا سمجھنا اور کہنا جائز نہیں۔ جہاں اس کے التزام کا اندیشہ ہو تو وہاں اس کی مستقل عادت نہ بنائی جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201634

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں