بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ مبارک کہنے کا حکم


سوال

 اس دور جدید میں دیکھا جارہا ہے کہ ہمارے نوجوان جمعہ کے دن عید کی طرح مبارک باد دیتے ہیں، یہ چیز سوشل میڈیا میں یہ چیز بہت عام ہو گئی ہے۔ برائے مہربانی رہنمائی کریں!

جواب

جمعہ کی مبارک باد کا مطلب جمعہ کے بابرکت ہوجانے کی دعا دینا ہے،اور برکت والے دن برکت کی دعا دینے میں (بذاتہ تو) حرج نہیں ہے، البتہ اس مبارک باد دینے کا التزام و اہتمام کرنا  اور اسے دین کا حصہ سمجھنا، یا مخصوص ثواب کا باعث سمجھنا اور مبارک باد نہ دینے والے کو برا سمجھنا اور کہنا، ٹھیک نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201673

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں