بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کی نماز میں لاؤڈ اسپیکر بند ہوجانے کی وجہ سے مقتدیوں نے ایک سجدہ کیا


سوال

 ہم لوگ   جمعہ کی نماز پڑھ رہے تھے،  جب امام اور ہم سب سجدہ   میں چلے گئے تو  اچانک  لاؤڈ اسپیکربند ہوگیا، ہم باہر کے لوگ اسی سجدہ میں تھے  کہ امام نے دوسرا  سجدہ کیا ، ہم وہاں سے دوبارہ شریک ہوگئے تو نماز صحیح ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ  میں جن لوگوں نے ایک  سجدہ  کیا  اور دوسرا سجدہ امام کے ساتھ یا امام کے بعد  نہیں کیا، ان کی نماز  نہیں ہوئی،  اعادہ لازم ہے، چوں کہ جمعہ کا وقت نکل چکا ہے؛  لہذا ظہر کی نماز کا اعادہ کیا جائے گا۔ 

حاشية رد المحتار على الدر المختار (1 / 471):

"نعم تكون المتابعة فرضا بمعنى أن يأتي بالفرض مع إمامه أو بعده كما لو ركع إمامه فركع معه مقارنا أو معاقبا وشاركه فيه أو بعد ما رفع منه فلو لم يركع أصلا أو ركع ورفع قبل أن يركع إمامه ولم يعده معه أو بعده بطلت صلاته."

(کتاب الصلاۃ،باب صفة الصلاة،مطلب مهم تحقيق متابعة الإمام،ط:سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144207201236

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں