بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 محرم 1448ھ 09 جولائی 2026 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے دن کرسی پر بیٹھ کر تقریرکرنا


سوال

جمعہ کے دن مسجد کے اندر خطبہ سے پہلے کرسی پر بیٹھ کر تقریر کر سکتے ہیں؟

جواب

خطبہ سے پہلے کی جانے والی تقریر جمعہ کی نماز کا حصہ نہیں ہے کہ شریعت نے اس کے لیے  کوئی خاص ہیئت متعین کی ہو جس کی پابندی ہر خطیب کے لیے  ضروری ہو،  بلکہ مقرر اور سامعین کی جس میں سہولت ہو وہ طریقہ اختیار کیاجاسکتاہے؛ لہذا تقریر کھڑے ہو کر کرے، کرسی پر بیٹھ کر کرے یا منبر استعمال کرے تمام ہی طریقےدرست ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 143902200091

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں