بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جوتے پہن کر نماز جنازہ کا حکم


سوال

کیاجوتےپہن کرنماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ نمازِ جنازہ عام طور پر مسجد سے باہر کھلے میدان میں ہوتی ہے  اور نمازِ جنازہ میں سجدہ بھی نہیں جس کی ادائیگی میں جوتے مشکلات پیدا کرسکیں؛لہذااگر جوتے  پر نجاست نہیں لگی ہوئی تو اس میں نمازِ جنازہ پڑھنا درست ہے۔

اور اگر جوتے  پر نجاست لگی ہوئی ہے تو نمازِ جنازہ نہیں ہوگا اور اگر نجاست صرف  نچلے حصے پر لگی ہو اور نمازی جوتے اتار کر اس کے اوپر پاؤں رکھ دے تو نماز جنازہ ادا ہوجائے گا۔

اس تفصیل سے معلوم ہوا کہ:

1۔اگر جوتے  پاک ہیں تو ان کو اتارنا ضروری نہیں، اگر چاہیں تو انہی جوتوں  میں نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں۔

2۔ اگر جوتوں   کا اوپری حصہ ناپاک ہے تو انہیں اتارنا ضروری ہے۔
3۔  اگر صرف نچلا حصہ ناپاک ہے تو انہیں اتارنا ضروری ہے، اتار کر ان جوتوں پر کھڑے ہوسکتے ہیں۔

حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے :

"‌ولو ‌افترش ‌نعليه وقام عليهما جاز فلا يضر نجاسة ما تحتهما لكن لا بد من طهارة نعليه مما يلي الرجل لا مما يلي الأرض".

(باب احکام الجنائز،ص:582،دارالکتب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408102685

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں