بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جوتے یا چپل میں نماز جنازہ پڑھنا


سوال

جوتوں کے ساتھ نمازِ  جنازہ  کا  کیا حکم ہے  کہ آیا جوتوں کے ساتھ جنازہ ادا ہو سکتی ہے؟

جواب

اگر جوتے یا چپل پر نجاست نہیں لگی ہوئی تو اس میں نمازِ جنازہ پڑھنا درست ہے؛ کیوں کہ نمازِ جنازہ عام طور پر مسجد سے باہر کھلے میدان میں ہوتی ہے  اور نمازِ جنازہ میں سجدہ بھی نہیں جس کی ادائیگی میں چپل یا جوتے مشکلات پیدا کرسکیں۔

اگر جوتے یا چپل پر نجاست لگی ہوئی ہے تو نمازِ جنازہ نہیں ہوگا اور اگر نجاست صرف  نچلے حصے پر لگی ہو اور نمازی جوتے اتار کر اس کے اوپر پاؤں رکھ  کر کھڑا ہو  تو  نماز جنازہ ادا ہوجائے  گی۔

اس تفصیل سے معلوم ہوا کہ:

1۔اگر جوتے /چپل پاک ہیں تو ان کو اتارنا ضروری نہیں، اگر چاہیں تو ان ہی جوتوں/چپلوں  میں نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں۔

2۔ اگر جوتوں / چپلوں  کا اوپری حصہ ناپاک ہے تو  انہیں اتارنا ضروری ہے۔

3۔  اگر صرف نچلا حصہ ناپاک ہے تو انہیں اتارنا ضروری ہے، تاہم اتار کر ان جوتوں/ چپلوں پر کھڑے ہو کر نمازِ جنازہ پڑھ سکتے  ہیں۔

المحيط البرهاني للإمام برهان الدين ابن مازة - (1 / 398):

"وإذا صلى على موضع نجس، وفرش نعليه، وقام عليهما جاز، ولو كان لابساً لهما لا يجوز؛ لأنهما يكونان تبعاً له حينئذٍ".

حاشية على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح - (1 / 383):

"ولو افترش نعليه، وقام عليهما جاز، فلايضر نجاسة ما تحتهما، لكن لا بد من طهارة نعليه مما يلي الرجل، لا مما يلي الأرض."

 فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200062

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں