بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جاب (نوکری) کے حصول کا وظیفہ


سوال

جاب (نوکری) نہیں مل رہی ہے، کوئی مجرب عمل بتادیں!

جواب

پنج وقتہ  نمازوں کی پابندی اور استغفار کی کثرت کریں،  نیز فجر اور مغرب کے بعد ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق پڑھیں۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے آپ   کی روزی جہاں مقدر کی ہے، وہاں سے ضرور ملے گی، اور جہاں آپ کا رزق نہیں وہاں نوکری بھی نہیں ملے گی، اس لیے بندے کا کام جائز حدود میں رہ کر کوشش کرنا ہے، نتائج اللہ تعالیٰ کے حوالے کردیں، اور عمومی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ حلال و پاکیزہ اور بابرکت روزی میسر فرمائے،  نیز  درج ذیل معمولات یا ان میں سے جو سہولت سے ہوسکیں اختیار کرلیجیے:

1-  ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

"أَللّهمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ".

2- جب بھی وضو کیا کریں،  دورانِ وضو درج ذیل دعا کا اہتمام کیا کریں:

"أللهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ وَ وَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَ بَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ".

3-  فجر کی نماز کے بعد اپنی جگہ پر بیٹھے بیٹھے طلوعِ  آفتاب سے قبل ستر مرتبہ سورۃ الشوری کی آیت نمبر   19:

 ﴿اَللّٰهُ لَطِیْفٌ بِعِبَادِه یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِیْزَ﴾

 کا ورد کریں اور پھر اشراق پڑھ کر اپنے مقصد کے لیے دعا کریں۔

4- قرض، روز گار اور دیگر تمام پریشانیوں  سے نجات کے لیے درج ذیل درود شریف 4444 مرتبہ پڑھیں،  مذکورہ تعداد میں یہ درود شریف پڑھنے کے بعد مسائل کے حل کی دعا کریں، ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا: 

’’الَلّٰهُمَّ صَلِّ صَلَاةً كَامِلَةً وَسَلِّمْ سَلَامًا تَآمًّا عَلٰى سَیَّدِنَا وَ مَوْلَانَا مُحَمَّدٍ، صَلَاةً  تَنْحَلُّ بِهَا الْعُقَدُ وَ تَنْفَرِجُ  بِهَا الْکُرَبُ وَتُقْضٰی بِهَا الْحَوَائِجُ وَ تُنَالُ بِهَا الرَّغَائِبُ وَحُسْنُ الْخَوَاتِيْمِ وَ یُسْتَسْقَی الْغَمَامُ بِوَجْهِهِ الْكَرِیْم وَ عَلٰى آلِهِ وَ أَصْحَابِهِ فِيْ كُلِّ لَمْحَةٍ وَّ نَفَسٍ بِعَدَدِ كُلِّ مَعْلُوْمٍ لَّكَ‘‘.

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201501

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں