بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جو شخص روزہ نہ رکھ سکتا ہو توہ تراویح پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟


سوال

ایک آدمی روزہ نہیں رکھ سکتا تو وہ تراویح پڑھ سکتا ہے  یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ روزہ فرض ہے اور تراویح سنت مؤکدہ ہے ،یہ  دونوں الگ الگ اور مستقل  عبادت ہیں ،ایک دوسرے کے لیے لازم ملزوم نہیں ہیں ۔لہذا جو شخص کسی عذر کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ سکتا لیکن تراویح کی نماز پڑھ سکتا ہے تو وہ تراویح کی نماز پڑھے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(‌التراويح سنة) مؤكدة لمواظبة الخلفاء الراشدين (للرجال والنساء) إجماعا."

(کتاب الصلاۃ، باب الوتر والنوافل، ج: 2، ص:   43، ط: سعید)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144408102675

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں