بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جسم کے بال کاٹنا


سوال

کیا جسم کے بال کاٹ سکتے ہیں؟

جواب

مردوں کے لیے زیرِ ناف اور بغل کے بال، ایک مشت سے زیادہ داڑھی کے بال  اور گال پر اگنے والے بالوں کے علاوہ دیگر اعضاء مثلاً سینہ، کمر وغیرہ کے بال کاٹنا پسندیدہ نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وفي حلق شعر الصدر والظهر ترك الأدب، كذا في القنية".

(کتاب الحظر و الإباحة، ج نمبر  ۶ ص نمبر ۴۰۷، ط:ایچ ایم سعید)

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144201200736

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں