بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جسم کےغیر ضروری بال کون سےہیں؟


سوال

مرد کے غیر ضروری بال کون سے ہیں؟

جواب

جسم کے غیر ضروری  بالوں سے مراد   زیرِ ناف  اور بغل کے بال ہوتے ہیں، انہیں صاف کرنے کا حکم ہے،ہر ہفتہ میں ایک دفعہ صاف کرنا مستحب ہے،دو ہفتوں میں ایک بار کرنا جائز ہے اور چالیس دن سے زائد نہ کاٹنا مکروہِ تحریمی   اور گناہ کا باعث ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(و) يستحب (حلق عانته وتنظيف بدنه بالاغتسال في كل أسبوع مرة) والأفضل يوم الجمعة وجاز في كل خمسة عشرة، وكره تركه وراء الأربعين، مجتبى.

 (قوله: وكره تركه) أي تحريماً لقول المجتبى: ولا عذر فيما وراء الأربعين ويستحق الوعيد اهـ وفي أبي السعود عن شرح المشارق لابن ملك: روى مسلم عن أنس بن مالك: «وقت لنا في تقليم الأظفار وقص الشارب ونتف الإبط أن لانترك أكثر من أربعين ليلةً». وهو من المقدرات التي ليس للرأي فيها مدخل فيكون كالمرفوع اهـ".

(کتاب الحظر و الإباحة،ج:6،ص:406،ط:سعید)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144408100800

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں