بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جسم کے غیر ضروری بال کے صاف کرنے کی حد اور مدت


سوال

جسم کے غیر ضروری بال یا بغل اور زیرِ ناف بال کہاں تک اور کب صاف کرنا چاہیے؟

جواب

 زیرِ ناف بالوں  کی صفائی بھی امورِفطرت میں سے ہے  اور مستحب یہ ہے کہ ہر ہفتے میں جمعہ کے دن  جسمانی اصلاح و صفائی کا یہ کام کیا جائے، دو ہفتوں میں ایک بار کرنا جائز ہے اور آخری حد 40 دن تک  کی ہے، چالیس دن سے زیادہ تاخیر کرنا مکروہِ تحریمی اور گناہ کا باعث ہے۔

زیرِ ناف بال کاٹنے کی حد یہ ہے کہ اگر آدمی اکڑو  بیٹھے  تو ناف سے تھوڑا نیچے، جہاں پیٹ میں بل پڑتا ہے وہاں سے  رانوں کی جڑوں تک، اورپیشاب پاخانہ کی جگہ کے اردگرد جہاں تک نجاست لگنے کا امکان ہو، وہاں تک بال صاف کرنے چاہییں، مردوں کے لیے زیر ناف بال بلیڈ سے اور عورتوں کے  بال صفا پاوڈر وغیرہ سے صاف کرنا زیادہ بہتر ہے۔ اس کے علاوہ بغل کے نیچے کے غیر ضروری بال بھی اکھاڑ لیے جائیں، اگر اکھاڑنا مشکل ہو تو بلیڈ وغیرہ سے بھی صاف کیے جاسکتے ہیں۔

"ويبتدئ في حلق العانة من تحت السرة، ولو عالج بالنورة في العانة يجوز، كذا في الغرائب".

(الفتاوی الهندیة، کتاب الکراهیة، الباب التاسع عشر في الختان والخصاء وحلق المرأة شعرها ووصلها شعر غيرها (5/358)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201201360

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں