بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دانت نہ ہونے کی صورت میں مسواک کی سنت ادا کرنے کا طریقہ


سوال

 اگر کسی شخص کے دانت ہی نہیں تو مسواک کا ثواب حاصل کرنے  کے لیے  کیا کیا جائے؟

جواب

جس شخص کے دانت نہ ہوں تو وہ مسواک یا مسواک  کی جگہ موٹے کپڑے یا انگلی  کو  مسوڑھوں پر پھیر لے ،تویہ مسواک کے قائم مقام ہوجائےگا۔

وفي الدر المختار وحاشية ابن عابدين :

"وعند فقده أو فقد أسنانه تقوم الخرقة الخشنة أو الأصبع مقامه، كما يقوم العلك مقامه للمرأة مع القدرة عليه."

(کتاب الطهارۃ، سنن الوضو،1/ 115ط:سعید)

وفي مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح:

"وقال عليه الصلاة والسلام: "السواك مطهرة للفم مرضاة للرب" فيستوي فيه جميع الأحوال وفضله يحصل "ولو" كان الاستياك "بالأصبع" أو خرقة خشنة "عند فقده" أي السواك أو فقد أسنانه أو ضرر بفمه لقوله عليه السلام: "يجزئ من السواك الأصابع" وقال علي رضي الله عنه: التشويص بالمسبحة والإبهام سواك ويقوم العلك مقامه للنساء لرقة بشرتهن."

(الناشر: المكتبة العصريةص:32)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144212202339

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں